بین الاقوامی

‏عمران خان اور امریکی کانگریس کی خاتون رکن کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی‏

‏عمران خان اور امریکی کانگریس کی خاتون رکن کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی‏

‏اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی کانگریس کی رکن میکسین واٹرز کی ایک اور آڈیو کلپ منظر عام پر آگئی ہے۔‏

‏عمران خان اور امریکی سینیٹر کے درمیان مبینہ آڈیو گفتگو آن لائن منظر عام پر آئی ہے جس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو مبینہ طور پر میکسیان مور واٹرز سے مدد مانگتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔‏

‏مبینہ گفتگو میں عمران خان کو امریکی کانگریس کی خاتون رکن کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے ان کی حکومت ہٹانے کے بارے میں بتاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے مبینہ طور پر امریکی سیاستدان سے کہا کہ وہ بیان دیں اور پی ٹی آئی کی حمایت میں آواز اٹھائیں۔‏

‏انہوں نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ ‘ہم اس وقت پاکستان میں مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور میری زندگی بھی خطرے میں ہے’، انہوں نے مزید کہا کہ 99 فیصد پاکستان مجھے دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتا ہے۔‏

‏انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت کی معاشی کارکردگی پاکستان کی تاریخ میں بہترین ہے۔‏

‏پی ٹی آئی کے سربراہ کو مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ‘میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ آپ میرے حق میں آواز اٹھائیں۔’ مبینہ آڈیو کلپ کو زوم میٹنگ سے لیا گیا تھا۔‏

‏واضح رہے کہ 2022 میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے پی ٹی آئی رہنما نے بار بار اس نعرے پر مہم چلائی ہے کہ کسی غیر ملکی سازش کی وجہ سے انہیں ہٹایا گیا اور اس کے پیچھے امریکی انتظامیہ کا ہاتھ ہے۔‏

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button